دنیا بھر میں بے شمار ایسے خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جنہیں دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، ان کچھ جزائر ایسے ہیں جن کی تاریخ صدیوں پرانی ہیں۔
مشہور جزائر پر عام طور پر ہزاروں افراد ہر وقت موجود ہوتے ہیں تو اگر آپ کسی نسبتاً کم معروف جزیرے کا رخ کریں تو وہاں کی سیر کا زیادہ لطف لیں سکیں گے۔
زیر نظر مضمون میں کچھ ایسے ہی مخصوص اور دلفریب مناظر سے لبریز جزائر کا ذکر کیا جارہا ہے کہ جن کے بارے میں جان کر آپ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
مذکورہ مضمون میں دنیا کے 10 سب سے بڑے جزائر (آسٹریلیا کے علاوہ) بیان کیے جارہے ہیں۔
دنیا کے کئی جزائر رقبے کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں اور ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو پورے ملک کے برابر ہیں۔ آسٹریلیا کو تکنیکی طور پر ایک جزیرہ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کسی اور زمینی علاقے سے جڑا ہوا نہیں ہے، لیکن عموماً اسے ایک براعظمی خشکی سمجھا جاتا ہے۔ اگر اسے جزیرہ شمار کیا جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہوگا، جس کا رقبہ 7,692,202 مربع کلومیٹر ہے۔
1: گرین لینڈ
رقبہ: 2,166,086 مربع کلومیٹر (836,330 مربع میل)
جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک کا حصہ ہے اور خود مختار حکومت رکھتا ہے۔ یہاں کے لوگ زیادہ تر انوئٹ نسل کے ہیں۔ یہ جزیرہ ٹیکساس سے تین گنا بڑا ہے۔
2: نیو گنی
رقبہ: 821,400 مربع کلومیٹر (317,150 مربع میل)
نیو گنی کے علاقے فلائی ڈِگل پہاڑیاں اور ان کے قریب کے علاقے دنیا کے سب سے زیادہ بارش والے علاقوں میں شامل ہیں۔ یہاں سالانہ 300 انچ سے زیادہ بارش ہوتی ہے اور یہ زمین کے سب سے کم آباد علاقوں میں شامل ہے۔
3: بورنیو
رقبہ: 748,168 مربع کلومیٹر (288,869 مربع میل)
گھنے بارانی جنگلات سے ڈھکے بورنیو میں دنیا کے کچھ انتہائی منفرد پودے اور جانور پائے جاتے ہیں، جن میں دنیا کا سب سے بڑا پھول "رافلیزیا آرنولڈی” بھی شامل ہے۔
4: مڈغاسکر
رقبہ: 587,295 مربع کلومیٹر (226,756 مربع میل)
افریقی ساحل سے صرف 250 میل کے فاصلے پر واقع جزیرہ مڈغاسکر، منفرد حیاتاتی تنوع کا حامل جزیرہ ہے۔ یہاں تقریباً 40 اقسام کی لیمور بندر اور 800 اقسام کی تتلیاں پائی جاتی ہیں۔
5: بافن جزیرہ
رقبہ: 507,451 مربع کلومیٹر (195,928 مربع میل)
کینیڈا کے علاقے نناووٹ میں واقع یہ جزیرہ ولیم بافن کے نام سے منسوب ہے، جو 17ویں صدی کے ایک انگریزی جہاز راں تھے، یہ علاقہ چند چھوٹے ساحلی دیہات کے علاوہ غیر آباد ہے۔
6: سماٹرا
رقبہ: 443,066 مربع کلومیٹر (171,069 مربع میل)
ملائی جزائر کے بڑے جزائر میں سے دوسرا سب سے بڑا جزیرہ سماٹرا ہے جس کے تین قومی پارک مانٹ لیوسر، کرنچی سبلاٹ اور بوکت بریسان سلطن ہیں، سال 2004 میں اقوام متحدہ نے اسے عالمی ورثہ کا حصہ قرار دیا تھا۔
7: ہونشو
رقبہ: 227,898 مربع کلومیٹر (87,992 مربع میل)
جاپان کے چار مرکزی جزائر میں سب سے بڑا جزیرہ ہونشو ہے، جہاں ملک کا بلند ترین پہاڑ، ماونٹ فوجی اور سب سے بڑی جھیل، جھیل بیوا واقع ہیں۔
8: وکٹوریہ جزیرہ
رقبہ: 217,291 مربع کلومیٹر (83,896 مربع میل)
کینیڈا کی آرکٹک آرچیپ یلاگو میں واقع یہ جزیرہ دنیا کے سب سے بڑے جزیرے والی خصوصیت رکھتا ہے۔
9: گریٹ بریٹین
رقبہ: 209,331 مربع کلومیٹر (80,823 مربع میل)
برطانیہ عظمیٰ نامی جزیرہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز پر مشتمل ہے، جو برطانیہ (یونائیٹڈ کنگڈم) کا حصہ ہے، جس میں شمالی آئرلینڈ اور دیگر چھوٹے جزائر بھی شامل ہیں۔
10: ایلسمر جزیرہ
رقبہ: 196,236 مربع کلومیٹر (75,767 مربع میل)
کینیڈین آرکٹک آرچیپ یلاگو میں واقع یہ بنجر جزیرہ 1852 میں فرانسس ایگورٹن کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 10ویں صدی میں وائی کنگز نے اسے دریافت کیا تھا۔
یاد رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جزائر نہ صرف اپنے رقبے کے لحاظ سے بہت اہمیت کے حامل ہیں بلکہ ان کی حیاتیاتی اور جغرافیائی تنوع بھی انہیں منفرد بناتی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہر جزیرہ اپنی خصوصیات، منفرد ماحولیاتی نظام، تاریخ اور جغرافیائی لحاظ سے پہچانا جاتا ہے۔