کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کوکئی باروارننگ دی ہیں آخری حل یہی ہےکہ کے الیکٹرک کوتحویل میں لےلیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سےمتعلق وزیراعظم بھی صورتحال دیکھ رہےہیں، کراچی سےمتعلق کسی پارٹی کےفائدےکونہیں دیکھ رہے ہماری کوشش ہےکراچی کی موجودہ شکل تبدیل ہو۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،کوئی کریڈٹ نہیں لینا چاہتے کراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےسب کیساتھ چلنے کوتیارہیں،کراچی کو دھکا لگانا ہو گا چاہے وہ کسی کو ناگوار بھی گزرے، وزیراعظم نے پہلا آپشن دیا ہےکہ کراچی کیلئےمل کربیٹھیں وزیراعظم نےکہامل بیٹھ کرکراچی سےمتعلق پلان دیں وزیراعظم نےکہاوفاق بھی کراچی کیلئےحصہ ڈالنےکوتیارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کوکئی باروارننگ دی ہیں آخری حل یہی ہےکہ کےالیکٹرک کوتحویل میں لےلیں، کے الیکٹرک کےمسائل حل نہیں ہوتے تو کوئی مزید فیصلے ہوں گے، نیپراکی جانب سےکےالیکٹرک کوشوکاز دیا جاچکا ہے، اووربلنگ برداشت نہیں کریں گے،شہریوں کورقم واپس دلائیں گے۔