تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’الیکشن کمیشن نے فیصلہ واپس نہ لیا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائیگی‘

ماہر قانون اظہر صدیق نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا یہ فیصلہ آئین وقانون کے خلاف اور توہین عدالت ہے۔ لگتا ہے کہ کسی غلط فہمی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس کو فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا تھا کہ تاریخ دینا ان کا اختیار نہیں۔ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کروانے ہیں۔ 8 اکتوبر کو کیا یقین دہانی ہے کہ تمام حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

اظہر صدیقی ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کے لیے جوڈیشل کونسل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔

Comments

- Advertisement -