تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انسان کے شکار کیلیے شیرنی درخت پر چڑھ گئی، پھر کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

ایک پارٹی میں شیرنی نے گھس کر نہ صرف پارٹی کو تتر بتر کردیا بلکہ تحفظ کیلیے درخت پر چڑھنے والے شخص پر حملہ کرنے کیلیے وہ بھی درخت پر چڑھ گئی۔

سوشل میڈیا پر آئے دن حیرت انگیز اور خوفناک ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جیسا کہ کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ریچھ نے تقریب میں اچانک آدھمکا تھا اور اس نے افراتفری مچا دی تھی اب ایسی ہی ایک اور ویڈیو ان دنوں وائرل ہورہی ہے جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوتی ہے اور جان بچانے کیلیے درخت پر چڑھنے والے ایک شخص کو نشانہ بنانے کے لیے درخت پر چڑھ جاتی ہے جس کو دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

کئی برس پرانی اس ویڈیو کلپ کو حال ہی میں ویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائنز ہیبی ٹیٹ نامی پیج نے شیئر کیا گیا ہے جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین اس کو تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

انسٹا گرام پر لائنز ہیبی ٹیٹ نامی پیج پر شیئر کی گئی اس ہولناک ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شیرنی گھومتے پھرتے ایسی جگہ پہنچتی ہے جہاں ایک تقریب جاری تھی جو کہ شیرنی کو دیکھ کر تتر بتر ہوچکی ہے تاہم اس جنگلی درندے کا ہدف پارٹی کے دیگر افراد کے بجائے جان بچانے کے لیے قریب ہی ایک درخت پر چڑھنے والا شخص ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجے ہوئے ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے تحفظ کیلیے چڑھنے والے شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے، شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے جب کہ شیرنی اس پر بار بار حملہ کرکے اسے اپنا شکار بنانے کیلیے نیچے گرانے کی کوشش کرتی ہے۔

اس دوران درخت پر چڑھا شخص خود کو اس خونخوار درندے سے بچانے کیلیے کوشش کرتا نظر آتا ہے اور وہ شیرنی کے حملوں کے جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

 

اس سنسنی خیز موقع پر ویڈیو اچانک ختم ہوجاتی ہے جس سے دیکھنے والے صارفین متجسس ہوجاتے ہیں کہ آگے کیا ہوا ہوگا؟ اور اپنی اس فکر کا اظہار انہوں نے اپنے ردعمل میں بھی کیا ہے۔

ایک صارف نے تشویشناک انداز میں لکھا ہے کہ اس آدمی کو کیا ہوا؟، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بہت خوفناک منظر ہے اس نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ آدمی زندہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -