تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بااثر مسلم شخصیات: صدر، سی ای او اےآروائی سلمان اقبال کا نام پھر شامل

کوالالمپور: رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی جس میں صدر، سی ای او اےآروائی سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی۔

بااثر مسلمانوں میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان، سعودی فرمانروا ، جورڈن کے کنگ عبداللہ، مراکش کے کنگ عبداللہ، یمن کے اسلامی اسکالر شیخ الحبیب عمر بن حافظ اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید شامل ہیں۔

صدر و سی ای او اےآروائی سلمان اقبال کا نام ایک مرتبہ پھر فہرست میں شامل ہے جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان، مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، ڈاکٹرعطاالرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ملالہ یوسفزئی کانام بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -