تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

7 سالہ بچی پتھر بن گئی، والدین بےبسی کی تصویر بنے رہے

نئی دہلی : بھارت میں 7 سالہ بچی عجیب و غریب اور نایاب جینیاتی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اس کا جسم پتھر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

وسطی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی یہ بچی اکتھیوسس نامی نایاب جینیاتی مرض کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس کی جلد نہایت خشک اور کھردری ہے۔

متاثرہ کے بازوؤں، ٹانگوں اور پیٹھ کے مکمل حصّے پر چھالے نکلنے ہوئے ہیں جو اسے چلنے پھرنے حتیٰ بیٹھنے میں بھی تکلیف دیتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ نایاب بیماری میں مبتلا بچی بھارت کے قبائلی ضلع میں رہائش پذیر ہے اور اسے طبی سہولیات سے بہرہ مند ہونے کےلیے قریبی شہر کا سفر کرنا پڑتا ہے جو اس پر تکلیفوں کا اضافی بوجھ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7 سالہ بچی راجیشوری کی کھردری کھال آہستہ آہستہ اور دردناک طریقے سے اس کے پورے جسم کا احاطہ کرتی جارہی ہے۔

راجیشوری کی ٹانگیں اور بازو مکمل طور پر چھالوں سے ڈھک چھپے ہیں جبکہ اس کے ہاتھ، پیر حتیٰ کہ پیٹ اور پیٹھ مکمل طور پر متاثر ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کے گاؤں میں طبی سہولیات بھی ناہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اسے اپنے علاج کےلیے شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

ضلع ڈانٹیواڈا میں واقع اسپتال کے ایک ڈاکٹر یش اپندر کا کہنا تھا کہ اکتھیوسس نامی بیماری عام طور پر جان لیوا نہیں ہوتی لیکن اس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پسینے کی صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے آئیچیتھوسس کے مریضوں کو گرمی بھی بہت زیادہ لگتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق متاثرہ مریض کی جلد میں انفکیشن کے باعث دراڑ پڑنے کا خطرہ ہے اور اگر اس کے کانوں اور آنکھوں میں بھی کھردری جلد بن گئی تو بصارت اور سمارت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری عموماً والدین سے ورثے میں ملتی ہے لیکن یہ صحت کی خرابی کے باعث لگنے والے جراثیم سے بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

اگر کسی بچے کو یہ حالت وراثت میں مل گئی ہے تو ان کی جلد آہستہ آہستہ خشک اور کھردری ہوجائے گی اور اس کی علامات ایک سال سے کم عمر میں ہی ظاہر ہوجاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حالت میں مبتلا افراد کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنے کےلیے دن میں کئی گھنٹے صرف کرنا پڑسکتے ہیں۔

10 سالہ بچہ ’سانپ‘ میں تبدیل ہوگیا، بے بس باپ کی مدد کی اپیل

وٹامن اے کی گولیوں سے جلد کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ، لیکن بنیادی سوزش کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔

ہندوستان میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملک میں بہت کم ایسے معاملات ہوئے ہیں جو راجیشوری کی حالت کی تحقیقات میں معاون ثابت ہوں۔

رائے پور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈاکٹر ستییاکی گنگولی نے کہا کہ فی الحال اس بیماری کا سائنس کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -