تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیلفی کا شوق لے ڈوبا، مفرور ڈکیتوں کی شناخت ہوگئی

پاکستان میں لوٹ مار کرکے قطر جانے والے ڈاکو چھینے گئے موبائل سے سیلفی اور ویڈیوز بنانے پر شناخت کرلیے گئے ہیں۔

سیل فون کی ایجاد کے ساتھ ہی سیلفی ایجاد ہوئی جس کا جادو اب تک سر چڑھ کر بول رہا ہے، اس سیلفی لینے کے چکر میں کئی لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، تاہم اس بار سیلفی کا شوق موبائل چھیننے والے ٹیکنالوجی سے نابلد ڈاکوؤں کو لے ڈوبا اور انہیں شناخت کرلیا گیا، پکڑے جانے پر وہ اپنی آزادی گنوائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں موبائل فون چھیننے کی کئی کامیاب وارداتیں کرنے والے ڈاکو کامیاب گزشتہ دنوں قطر فرار ہوئے تاہم جدید ٹیکنالوجی سے نا آشنا ان ڈاکوؤں کو سلیفی لینے کا شوق ہی لے ڈوبا اور قطر لینڈنگ کے وقت ان کی چھینے گئے موبائل فون سے لی گئی سیلفیز اور ویڈیوز فون کے اصل مالک تک پہنچ گئیں جس نے انہیں شناخت کرلیا ہے۔

ائیرپورٹ اور طیارے میں یادگار سیلفیاں، تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔۔ ملزمان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اس طرح ان کی شناخت ہوجائے گی۔۔ موبائل جیسے ہی کھلا تمام تصاویر اور ویڈیوز مالک کے ای میل آئی ڈی پر آگئیں۔۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تین اگست کو بہادر آباد میں ڈاکوؤں نے ایک دکان سے مہنگی گھڑیاں، پرفیوم اور دو موبائل چھینے تھے، واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت ڈکیتی کرتے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں دونوں ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تاہم لینڈنگ کے وقت ملزمان کو سلیفی لینے اور ویڈیوز بنانے کا شوق چڑھا تو چھنے گئے موبائل فون سے انہوں نے جہاز میں بیٹھے بیٹھے اور اترنے کے بعد ایئرپورٹ پر اپنی سیلفیز اور ویڈیوز بنائیں، اس وقت ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ یہ شوق انہیں اتنا مہنگا پڑے گا اور انہیں شناخت کرلیا جائیگا۔

موبائل فون جیسے ہی کھلا، ملزمان کی تمام تصاویر اور ویڈیوز موبائل فون کے مالک کے گوگل آئی ڈی پر آگئیں، جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا، جس کے بعد موبائل فون مالک اور دکاندار نے ملزمان کی تصاویر، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوت پولیس کو فراہم کردیے۔

تاہم اب یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ پولیس ملزمان کو قطر سے کیسے پکڑ کر لائے گی؟

Comments

- Advertisement -