لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیاسی وانتظامی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز نے شرکت دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزرا اور افسران اپنی توانائی عوام کی بہتری اور خوشحالی پر صرف کریں، منسٹرز با اختیار ہیں، فیصلے خود کریں اورعوام کو ڈلیور کریں۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سروس ڈلیوری کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم کو بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہم سب کا مشن عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف دینا ہے، عام آدمی کو دفاترمیں بار بار نہ آنا پڑے، بغیر سفارش کام کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی واحد سیاسی وانتظامی ٹیم ہے جس کے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں، 16 ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔
پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔