پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

موبائل چور بہادر لڑکی کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم لہولہان

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں میکسڈ مارشل آرٹ(ایم ایم اے) کی ٹرینںگ یافتہ لڑکی نے سڑک پر موبائل چور کی درگت بنا دی جس کے باعث ملزم لہولہان ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پرس سے موبائل چوری کرکے فرار ہونے والا ملزم ایم ایم اے فائٹر(متاثرہ خاتون) کے ہتھے چڑھ گیا، لڑکی کے تشدد سے چور کا چہرہ بگڑ گیا اور خون بہنے لگا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Moment female MMA fighter just 4'9" tall batters would-be phone thief into  bloody mess - Daily Star

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ بریسا نامی خاتون نے نیا اسمارٹ فون خریدار تھا جسے چور نے پرس سے نکالا اور رفوچکر ہونے کی کوشش کی، خاتون نے شور مچار کر اطراف میں کھڑے لوگوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا۔

بعد ازاں لڑکی نے چور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فون واپس لے لیا، اس دوران خاتون نے مغلظات بھی بکیں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریسا کا کہنا تھا کہ اس نے تنخواہوں سے پیسے بچا کر موبائل فون خریدار تھا اور میری محنت کی کمائی چور صرف تین سیکنڈ میں لینا چاہتا تھا لیکن ناکام رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں بھی کام کرکے محنت سے پیسے کمائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں