اشتہار

پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ کا اہم ترین لمحہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا میچ کا اہم لمحہ رضوان کا آؤٹ ہونا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز گزشتہ روز ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز سے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو صرف ایک رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

افتتاحی میچ کا سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان حریف کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

- Advertisement -

شاہین شاہ کی گھومتی ہوئی دھیمی یارکر محمد رضوان مِس کرگئے اور گیند لمحموں میں وکٹوں کو اڑا گئی۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی ملتان کے ہاتھ سے میچ نکلتا چلا گیا اور قلندرز نے آخری گیند پر ایک رن سے میدان مار لیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان کی 75 رنز کی اننگ بھی سلطانز کو شکست سے نہ بچا سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں