جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ماں نے پیسے دے کر بیٹی کو قتل کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ماں نے اجرتی قاتلوں سے بیٹی کو بے دردی سے قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ریاست اوڈیشہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے لڑکی کے قتل کے الزام میں ایک 58 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ماں نے بیٹی کو قتل کروانے کے لیے 50 ہزار روپے ادا کیے۔

ماں اور بیٹی میں تنازع کی وجہ شراب کے کاروبار کو بتایا گیا ہے ماں نے بیٹی کو یہ کاروبار کرنے سے منع کیا تھا لیکن لڑکی نے صاف انکار کر دیا۔

ماں نے پرامود جینا نامی شخص کو 50 ہزار روپے دیے تاکہ وہ اس کی بیٹی کو قتل کر دے، ایڈوانس رقم ملنے کے بعد ملزم نے 12 جنوری کو گاوں کے پاس پلُ کے قریب قتل کر کے پھینک دیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے ماں اور اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں