تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، وزیر اعظم عمران خان ’مین آف دی ائیر‘ قرار، اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل

اسلام آباد: سال 2020 کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ’مین آف دی ایئر‘ قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور اعزاز پاکستان کے نام ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست میں مین آف دی ایئر قرار پائے ہیں، یہ فہرست میگزین ’دی مسلم 500‘ نے جاری کی ہے۔

دنیا بھر سے پانچ سو با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستانی با اثر شخصیات میں معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل، مفتی محمد تقی عثمانی اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف ویمن آف دی ایئر کا اعزاز امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنما راشدہ طالب کو دیا گیا ہے۔

دی مسلم فائیو ہنڈریڈ کی فہرست میں دنیا بھر سے مسلم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے آیت اللہ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔ با اثر مسلم شخصیات میں سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی جگہ بنا لی ہے، اسپورٹس، ٹیکنالوجی، سماجی و ثقافتی فہرست میں فٹ بالر محمد صلاح اور ملالہ یوسف زئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’500 سب سے زیادہ با اثر مسلمان‘ 2009 میں پہلی بار شائع ہونے والی ایک سالانہ اشاعت ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ با اثر مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس اشاعت کو اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر مرتب کرتی ہے۔

دی مسلم فائیو ہنڈریڈ کے ایڈیٹر کہا کہ جب عمران خان نے کینسر کے مریضوں کے علاج اور تحقیق کے لیے اسپتال قائم کرنے کی غرض سے فنڈز جمع کرنے کی کامیاب مہم چلائی تو میں بہت متاثر ہوا۔

Comments

- Advertisement -