ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ اور خارجہ کون؟ ممکنہ کابینہ ارکان کے نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکمران اتحاد میں وفاقی کابینہ کی تشکیل  کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی بینک کے سی ای او محمد اورنگزیب کو مشیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

خواجہ آصف وزیر دفاع کےلیے اہم امیدوار ہیں۔ عطاتارڑ کو وزیر اطلاعات، راناثنااللہ کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپےجانے پر غور ہو رہا ہے۔ اعظم نذیرتارڑ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، نصیر سدھو کو کابینہ کا حصہ بنانے پر غور جاری ہے۔

- Advertisement -

رہنما ایم کیوایم امین الحق، آئی پی پی کےعلیم خان، ق لیگ کے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

رانامشہود، عابد شیر علی، فوادحسن فواد، احد چیمہ کو معاون خصوصی یا مشیر لگانے پر غور ہو رہا ہے جب کہ خرم دستگیر، طلال چوہدری، مصدق ملک کے نام بھی کابینہ کیلیے زیرِ غور ہیں۔

سرداریوسف مذہبی امور، عرفان صدیقی اور امیر مقام، ریاض پیرزادہ، حنیف عباسی، نوشین افتخار، انوشہ رحمان کو بھی کابینہ میں ذمہ داریاں دینے پر غور ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں