بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وزیر اعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات متوقع ہے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ اسکواڈ کی نیشنل ٹی 20کپ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہیں،عمران خان کی مصروفیت کے پیش نظر ملاقات کے وقت کا تعین ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

اسکواڈ کے کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ نیشنل ٹی 20کپ 23 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ٹی 20ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی 20کھیلنے کا پابند کیا گیا ہے۔

‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے’

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی معاملےپر مغربی دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے، سیکیورٹی تھریٹ شیئرنہ کرناایک دھچکاتھا ,کوئی وجہ بتائے بغیریہاں سےچلےجانا افسوسناک ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پہلےہمارےنشانے پرصرف بھارت تھا، بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئےہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان تینوں ٹیموں کیساتھ محاذ جنگ پراتریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں