تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

صدرمملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ہیں۔

نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نئی تعیناتیوں پر مبارکباد دی۔

نامزد آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -