The news is by your side.

Advertisement

بارش برسانے والا نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں نیا مون سون سسٹم 22 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، آئندہ 24گھنٹےمیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری جانے کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کے ضمن میں محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں نیا مون سون سسٹم 22ستمبر کو متوقع ہے، اس سسٹم کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بلدیہ اتحادٹاؤن اور قائم خانی کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

شہر کے علاقے اےبی سینا لائن اور سندھی مسلم سوسائٹی میں بھی ایک گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں