تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شدید گرمی سے تپتی گاڑی میں نومولود بچی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی

واشنگٹن: امریکا میں والدین کی غفلت سے نومولود بچی زندگی کی بازی ہارگئی، شدید گرمی سے تپتی گاڑی میں کئی گھنٹے موجود رہنے سے کمسن نے دم توڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا، چلچلاتی دھوپ سے گرم ہونے والی گاڑی میں کئی گھنٹوں تک موجود رہنے سے بچی ہلاک ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور 8 ماہ کی بچی کو اسپتال منتقل کیا، بدقسمتی سے ڈاکٹروں نے کمسن کی موت کی تصدیق کردی۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، بچی کی موت کی اصل وجہ جلد منظر عام پر آجائے گی۔

اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور اسے گاڑی میں کون چھوڑ گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نومولود کا پوسٹ مارٹم کرچکی ہے جس کی رپورٹ پولیس کو پیش کی جائے گی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث کسی افراد کو بھی اب تک گرفتار نہیں کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -