جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کورونا متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16560 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16560 تک پہنچ گئی، اب تک 9893 ڈاکٹرز، 2363نرسز اور 4304ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

ذرایع کے مطابق ملک میں تاحال163ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، 274 ہیلتھ ورکرزگھر جبکہ 12اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ملک میں16111ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنے والے بیشترہیلتھ ورکرز کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

سندھ میں5830ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 56 انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں3477ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 29 انتقال کرگئے۔ خیبرپختونخوا میں 3947 ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 44 انتقال کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

بلوچستان میں کورونا کی تازہ صورت حال

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں1510 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 13انتقال کرچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں234 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 3انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 829 ہیلتھ ورکرز پازیٹو آئےاور 9 انتقال کرگئے۔ آزادکشمیر میں 733 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 انتقال کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں