پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد بڑھنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ فرنٹ لائن ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 195 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد طبی عملے کا کرونا پازیٹو آیا ہے، جن میں 60 ڈاکٹر 4 نرسز اور 17 اسپتال ملازمین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 526 ڈاکٹرز ، 505 نرسز جبکہ 1 ہزار 664 اسپتال ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے، 2 ہزار 291 ہلیتھ ورکرز نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ 255 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیر علاج 250 ہیلتھ ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے اور ملک میں 1610 ہیلتھ ورکرز تاحال کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہیلتھ ورکرز ملک بھر میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہیلتھ ورکر کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 16، کے پی میں 8 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان 5، گلگت بلتستان کے 2 اورپنجاب کے6، اسلام آبادکے2ہیلتھ ورکرزتاحال کوروناسےجاں ہوچکےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں