پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ملک میں کرونا کے مزید کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 2 لاکھ21 ہزار896 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 4 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ21 ہزار896 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ21 ہزار896 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ملک میں وبا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 13ہزار623 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران4ہزار87کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے 78افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد4ہزار551ہوگئی۔

’ملک میں 24گھنٹے کے دوران22ہزار941ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں اب تک13لاکھ50ہزار773کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہریوں میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے، اسلام آباد میں 13195، پنجاب میں 78956، سندھ میں 89225 اور خیبرپختونخوا میں 27170 مریض ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں 10666، آزاد کشمیر میں 1160 اور گلگت بلتستان میں 1524 کرونا مریض ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں