تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

کراچی میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی

سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیات کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا۔

سندھ حکومت نے کراچی کی 53یونین کمیٹیوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد کراچی کی یونین کمیٹیوں کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یوسیز میں اضافے سے بلدیاتی الیکشن کےنتائج پر فرق نہیں پڑے گا کراچی میں یوسیز کی تعداد میں اضافے کا حالیہ بلدیاتی الیکشن پر اثر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی کا انتخاب 246 یونین کمیٹیز کی بنیاد پر ہی ہوگا، کے ایم سی کی مخصوص نشستیں بھی 246یوسیز کے حساب سے تقسیم ہوگی۔

یوسیز اضافے کا نوٹیفکیشن اگلے بلدیاتی الیکشن پر نافد العمل ہو گا۔ موجودہ بلدیاتی نظام کے مطابق 246 اراکین میں اکثریت رکھنے والا امیدوار میئر ہوگا۔

Comments