جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے 5 سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی(ڈائریکٹر جنرل) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 5افسران گرفتار کیے ہیں، افسران نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ افسران اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے۔

ڈی جی اینٹری کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، دوسری جانب 29بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، کروڑوں کی زمین واگزار

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن نے پٹواری، اسسٹنٹ انجینئر، سینئرکلرک سمیت 4 بدعنوان سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا، اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں