لاس اینجیلس: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
مشہور ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی تیلگو زبان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو نے آسکر جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی امریکی گلوکاراؤں کے گانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بلاک بسٹر گانے نے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
Naatu naatu at Oscars pic.twitter.com/E1o7Z0BoHc
— SakchiAgarwal (@SakchiAgarwal3) March 13, 2023
اس کے دلکش ٹیمپو اور کوریوگرافی نے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اسے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت ایک اور ایوارڈ جیتا، فلم دی ایلیفینٹ وسپرز بیسٹ کو ڈاکو مینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ آسکرز کی میزبانی جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔