پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسپتال میں مریضہ کی بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی ہے پولیس نے اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرے کی بیش قیمت انگوٹھی کی چوری کا واقعہ حیدرآباد دکن کے جوبلی ہلز کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں پیش آیا ہے جہاں علاج کے لیے آنے والی مریضہ کی 50 لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی، پولیس نے اسپتال میں کام کرنے والی ایک ملازمہ کو حراست میں لیا جس نے تفتیش کے دوران انگوٹھی چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 27 جون کو بنجارہ ہلز کی رہائشی خاتون علاج کے لیے اسپتال آئی تھی اور علاج کے دوران اس نے اپنے ہاتھ میں پہنی ہیرے کی انگوٹھی اتار کر قریب رکھ دی تھی تاہم علاج کے بعد وہ انگوٹھی وہیں بھول کر گھر چلی گئی۔

- Advertisement -

بعد ازاں انگوٹھی کی تلاش میں وہ واپس اسپتال پہنچی تو قیمتی انگوٹھی وہاں موجود نہیں تھی اور تلاش کرنے پر بھی نہیں ملی جس کے بعد اس نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کیا اور شک کی بنیاد پر وہاں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے انگوٹھی کو ٹشو پیپر میں لپیٹ کر اپنے پرس میں چھپا لیا تھا۔

پولیس نے ملزمہ سے مسروقہ انگوٹھی برآمد کرلی جب کہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں