ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیمیکل کے ذریعے کیک تیار کرنے والا شخص پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: تلنگانہ میں لوگوں کو ملاٹ شدہ کیک بیچنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مصنوعی اجزا اور کیمیکل کے ذریعے کیک تیار کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو ملاٹ شدہ کیک کھلانے والے شخص کو پکڑ لیا، بیکری میں مصنوعی اجزا اور کیمیکل کی ملاوٹ کے ذریعے کیک کی تیاری کا عمل جاری تھا۔

دنڈیگل پولیس اسٹیشن کی حدود میں یہ معاملہ سامنے آیا، پولیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ بیکری میں غیرقانونی طورپر ملاوٹی کیک تیار کیے جارہے ہیں، جن میں مختلف قسم کے فلیورز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے کمیکل کی بوتلوں سمیت بیکری میں موجود رقم کو بھی قبضے میں لیتے ہوئے بیکری مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے مزید کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل کے ذریعے کیک تیار کرنے والے اور لوگوں کی صحت سے کھیلنے والی اس بیکری کو سیل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں