اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ سنگین حادثے سے بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سے دبئی جانے والا مسافر طیارہ سنگین حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران طیارہ پرندے سے ٹکرا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والا مسافر طیارہ سنگین حادثے سے بال بال بچ گیا، ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔

طیارہ ٹکرانے کے بعد کسی بھی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے کپتان نے طیارے کو واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

واضح رہے کہ مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے ایک جانب مسافروں کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوتے ہیں دوسری جانب ایئرلائن کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے گزشتہ سال قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے ترجمان کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی کے رہائشی پرندوں کیلئے دانا پھینکتے ہیں جس کے باعث پرندے جہازوں کی زد میں آجاتے ہیں۔

دو سال قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس پر پرندوں کو بھگانے کے لیے برڈ شوٹرز فعال کیے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے خاتمے کیلئے برڈ شوٹرز فعال

تاہم ان دو سالوں کے دوران پرندوں کے جہازوں کے ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس نے برڈ شوٹرز کی فعالیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں