اشتہار

برطانیہ میں سیاسی بحران ایک بار پھر بڑھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں سیاسی بحران ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے 6 ہفتے قبل ہی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم امیگریشن معاملے اور ان کے اور وزیراعظم کے لز ٹرس کے خیالات میں اختلاف رائے پایا جاتا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے سویلا بریورمین کی جگہ گرانٹ شاپس کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے غلط معاشی فیصلوں پر برطانوی عوام سے معافی مانگی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین کو بتا دوں کہ ’میں کہیں نہیں جا رہی۔‘

یہ بھی پڑھیں: جلد بازی میں غلطی کر دی، لیکن میں کہیں نہیں جا رہی: برطانوی وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورت حال کا سامنا ہے، جب کہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں