جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شادی کے لیے زور زبردستی مہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں رشتے کے لیے زور زبردستی کے الزام پر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار والد اپنے بیٹے کی شادی زبردستی لڑکی سے کرانا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والدین اس کے خلاف تھے۔ پولیس نے کارروائی کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے داؤدزئی میں غگ ایکٹ کے تحت باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ اورنگزیب اور اس کا بیٹا کاشف میری بیٹی سے زبردستی رشتہ کرنا چاہتا ہے، ہمارے انکار کرنے کے باوجود وہ نہ مانے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔

درج مقدمے کا متن ہے کہ کاشف اور اس کے والد نے رشتے سے انکار پر سنگین دھمکیاں دیں۔

پولیس کی کارروائی پر لڑکی کے والدین نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں