جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 1371 روپے مہنگا ہوکر 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 97 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں