جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوگرہ نے ماہ ستمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرہ نے ایل پی جی کی ماہ ستمبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔ اوگرہ نے ایل پی جی ایک روپے پچاس پیسے فی کلو،گھریلو سلنڈ18روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت73 روپے، سرکاری پیداواری قیمت میں 1364روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ ستمبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اب ایل پی جی115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے ہو گی۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت59096کی جگہ60460روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی 351 ڈالرسے بڑھ کر 358 تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں