اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ادارے میں احتساب کے عمل جو تیز کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق بےضابطگی، بدعنوانی اور نااہل عناصر کےخلاف ایک بار پھر بھرپورکاروائی کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک26افسران اور 19اہلکار معطل کیےجا چکے ہیں جب کہ 3اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 2اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کی وزیراعظم سےاجازت مل گئی، معطل افسران،اہلکاروں کاتعلق مختلف شہروں سےہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ شفافیت کیلئے ادارے کو بدعنوان اور نااہل عناصر سے پاک کیا جائے گا اور اس سلسلے میں بلاتفریق و تمیز کے کارروائیاں کی جائیں گی۔