پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری ‏دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ملاقات کی جس ‏میں پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیم کی جلد تعمیر کی ہدایت کی جب کہ رمیزراجہ نے ‏اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں