اشتہار

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں ان کے وفد میں کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بایوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، مصدق ملک، مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی قازقسان گئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم قازقستان روانہ ہوگئے

شہباز شریف قازقستان کے شہر آستانہ میں سیکا کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں