تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

خاتون سے اجتماعی زیادتی، وزیراعظم کا سخت ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہذب معاشروں میں زیادتی جیسے واقعات شرمناک ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی تازہ سیاسی اور دیگر صورت حال پر بات چیت کی گئی، فیصل واوڈا نے ننھی مروا اور گزشتہ رات خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اٹھایا۔

ردعمل میں وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات شرمناک ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کے قانون کا مطالبہ کیا اور کہا جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنائیں، پھانسی کا قانون نہیں لایا جاسکتا تو ‘کاسٹریشن’ کا قانون لایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے مجرمان کو سخت سزائیں دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم سے ابھی ملاقات ختم ہوئی ہے، عمران خان پہلے ہی مروہ کیس اور موٹروے سانحے کا نوٹس لے چکے، پارلیمنٹیرینز سے استدعا ہے معاملے پر سیاست اور اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں، پارلیمنٹیرینز اس قانون سازی کے لیے متفق ہوں۔

فیصل واوڈا کا خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر یہ ملک کی عزت اوروقار کا معاملہ ہے، یہ ہم سب کی ماوؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا معاملہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز گجرپورہ میں موٹر وے پرخاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کے مطابق خاتون بچوں کے ساتھ گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گاڑی خراب ہوگئی، خاتون موبائل فون پر بات کررہی تھی کہ ملزمان نے حملہ کردیا۔

قبل ازیں کراچی میں 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -