جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گورنر بلیغ الرحمٰن کو بھیجی گئی سمری کو 48 گھنٹے پورے ہونے کے بعد اسمبلی آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے دو روز قبل ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی تھی جس پر گورنر نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور اب 48 گھنٹے پورے ہونے کے بعد اسمبلی اور صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلیغ الرحمٰن نے ازخود اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں، آئین اور قانون میں تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے عمل کا آغاز

گورنر پنجاب نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کو مراسلہ تحریر کر دیا۔ دونوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر تک پرویز الٰہی کام کرتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں