بھارت میں سوشل میڈیا صارفین ایک منہ اور دو دھڑ والے زیبرے کی حقیقت جان کر ششدر رہ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو زیبروں کی تصویر وائرل ہوئی جس میں بظاہر ایسا گمان ہوا کہ سامنے ایک منہ اور دو دھڑ والا زیبرا کھڑا ہے لیکن حقیت اس کے برعکس ہے۔
تصویر میں نظر آنے والا منظر دراصل دو زیبروں کا ہے جو اچانک اس انداز سے کھڑے ہوئے کہ دیکھنے والوں کی عقل دھوکہ کھا گئی جبکہ فوٹوگرافر نے بھی بڑی کمال مہارت سے ان منفرد نظارے کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا۔
البتہ کئی صارفین نے پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ دو زیبرے ہیں لیکن وہ اس مشکل میں پھنسے کہ تصویر میں نظر آنے والا سر کس زیبرے کا ہے، اور اسی تجسس نے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔
Let’s see who can tell which Zebra is in front. Clicked & asked by friend @saroshlodhi. pic.twitter.com/RNAMBJrk1K
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) July 8, 2020