اشتہار

ارشدشریف کے قتل پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی اجلاس میں محبِ وطن صحافی ارشدشریف کی کینیا میں بہیمانہ قتل پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قانون ساز ادارے ایوانِ زیریں نے سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کی جانب سے ایوان میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایوان ارشدشریف کےاہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کرتا ہے اور قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

اجلاس میں پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سینئر صحافی ارشدشریف کےقتل پر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نے احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مظاہرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا، ن لیگ کےخلیل طاہر سندھو، رانامشہود، بشریٰ انجم بٹ اور دیگر شریک ہوئے۔

صحافیوں نے ارشدشریف کےقتل پر نعرےبازی کی اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کامطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں