اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

شرعی عدالت اور ججز کی اسامیوں سے متعلق قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی شرعی عدالت کو مزید فعال بنانے اور ججز کی اسامیوں کو پُر کرنےکی قرارداد منظور کر لی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد پیش کی جو ایوان نے منظور کر لی۔

قرارداد کے مطابق آرٹیکل 227 کے تحت تمام موجودہ قوانین قرآن وسنت کے مطابق بنائیں جائیں ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ میں شرعی اپیل بینچ کی خالی اسامیاں پرُ کی جائیں۔

سینیٹر مشتاق احمد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

بعدازاں احساس انڈر گریجویٹ پروگرام جاری رکھنے اور 10 ہزار نئے طلبا کے اندراج سے متعلق قرارداد مسترد کر دی گئی۔

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام جاری رکھنے سے متعلق قرارداد پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے ایوان بالا میں پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں