بیجنگ: چین میں کروناوائرس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مہلک وائرس سے بچنے کے لیے لوگ ایک دوسرے سے مصافحہ کے لیے ہاتھ ملانے کے بجائے پاؤں ملانے لگے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتر کر اپنے دوست سے ملنے کے قریب آیا تو انہوں نے پیروں سے مصافحہ کیا۔
چین میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں، لوگوں نے ایک دوسرے سے ملنا کم دیا ہے اگر ضرورت کے لیے ملاقات کی جائے تو پیروں سے مصافحہ کرتے ہیں۔
اس نئے طرز کے مصافحے کو ’’ووہان شیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد کروناوائرس سے بچاؤ ہے۔
ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد77 تک جاپہنچی
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے، اس طرح حقیقی زندگی میں نہیں ہورہا البتہ شہری ہیلو ہائے کہہ رہے ہیں ہاتھ نہیں ملارہے۔
جبکہ درجنوں صارفین نے اس عمل کی تعریف کی، انہیں نے کہا کہ یہ اچھی ترغیب ہے اس طرح کسی کی دل آزاری بھی نہیں ہوگی اور ملاقات بھی ہوجائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔