اشتہار

ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس سندھ کے افسر کو بھی لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے پروٹوکول افسر کے بعد گورنر ہاؤس سندھ کا افسر لُٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی ٹیم تفصیلات حاصل کرنے گورنر ہاؤس پہنچ گئی تو متاثرہ افسر محمد صالح نے بتایا کہ میں گورنر ہاوس یوٹیلیٹی اسٹورز کا انچارج ہوں، کل داؤد چورنگی کے قریب گاڑی روکی اور نماز کے لیے اترا، گاڑی میں میرے 3 بیٹے اور بیٹی بیٹھے ہوئے تھے۔

محمد صالح نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی کو تھپڑ مار کر موبائل چھین لیا اور وہ چیختی رہی، ون 5 پر دو بار فون کیا تو وہ کمپلین سننے آئے، مجھے کہا گیا کہ شکل دکھاؤ ملزم کی تو ہم گرفتار کریں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ڈاکوؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا

انہوں نے بتایا کہ تھانے گیا تو وہاں درخواست لکھنا والا نہیں تھا، میں نے خود لکھ کر دی تو مہر لگانے کا مسئلہ ہوا، میں نے بتایا کہ میں گورنر ہاؤس کا ملازم ہوں، میری بیٹی آج ڈر کے مارے اسکول بھی نہیں گئی۔

دو روز قبل جوہر آباد تھانے کی حدود میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔ آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان بھی لٹ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں