تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: نئی ایس او پیز اور پابندیوں کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے نئے تعلیمی سال کے لیے ایس او پیز اور مختلف پابندیوں کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزارت صحت نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر اسکولوں کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کیے ہیں جو کلاس روم اور اسکول ٹرانسپورٹ میں نافذ کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت صحت نے نئے تعلیمی سسیشن کے آغاز پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں جن کے تحت سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا، کلاس روم میں نیا سسٹم لاگو کیا جائے گا، ایک طالب علم سے دوسرے کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا، طلبا کے ڈیسک آمنے سامنے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں ہر ٹیبل پر پارٹیشن کا انتظام حتی الامکان کرنا ہوگا، نئے ضوابط کے تحت لیب روم سے استفادے کا نیا طریقہ کار اپنانا ہوگا، اسکولوں پر بھی سماجی فاصلے کی پابندی لاگو ہوگی۔

سعودی طلبا کے لیے اچھی خبر!

اسکول بس میں اگلی نشستیں خالی چھوڑنا ہوں گی، طالب علم گھر سے سکول تک اپنی نشست پر رہیں گے، کسی بھی بس میں گنجائش سے 50 فیصد کے اندر ہی طلبا سوار ہوں گے۔

وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ بس کا انتظار کرتے وقت بھی کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -