تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

ریاض: سعودی حکومت نے مملکت میں مزید ایک ہزار ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں مزید ایک ہزار ڈیم بنائے جائیں گے، اس وقت سعودی عرب میں 521 ڈیم موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب میں گیارہ ڈیم تیار کیے گئے تھے لیکن اب حکومت کی کوشش ہے کہ مملکت میں مزید ڈیم بنائے جائیں جس سے متعلق مختلف امور پر غور بھی کیا جارہا ہے۔

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ ملک میں موجود ٹیم کو ایم مؤثر نظام کے تحت چلایا جارہا ہے جس کی دیکھ بھال کے لیے بھی زبردست سسٹم موجود ہے، بارش کے پانی کی پیمائش کے لیے 31 نئے اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں پانی کا بل زیادہ آنے کا معاملہ، کمپنی نے وضاحت کردی

سعودی عرب میں پانی سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے ہائیڈرولوجیکل نیٹ ورک آلات کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، ڈیم میں پانی کے تناسب کے حوالے سے خبریں بھی نشر کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ مملکت میں ڈیمز قائم کرنے کا پروگرام اس وجہ سے بنایا جارہا ہے کیونکہ بارش کا پانی ضائع ہورہا ہے، تقریبا 8 ارب مکعب میٹر پانی نئے ڈیم کو بارش سے مہیا ہوسکتا ہے، نئے ڈیمز بننے پر سعودی عرب میں خوراک کا سٹراٹیجک ذخیرہ حاصل کیا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -