اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اہم سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ بیٹے کا نیا پاسپورٹ بنوایا ہے، سسٹم میں اپڈیٹ کرانے کے لیے جوازات کے دفتر جانا ہوگا؟۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا استفسار پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ جوازات کے سسٹم میں پاسپورٹ سے متعلق اپڈیٹ کرانا(نقل معلومات) ضروری ہے لیکن اگر کوئی شہری گھر بیٹھے یہ کام کرنا چاہتا ہے تو وہ ابشر پورٹل کے تواصل سروس سے مستفید ہوسکتا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ تواصل سروس استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے پاسپورٹ کی نقل معلومات کی جاسکتی ہیں، لیکن پھر بھی اگر کوئی جوازات کے دفتر جانا چاہے تو ابشر سے ہی پیشگی وقت لیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب: سفر سے متعلق نئی وضاحت جاری!

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پاسپورٹ تجدید کرانے کے بعد نئے پاسپورٹ کی معلومات جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنے کے عمل کو عربی میں ’نقل معلومات‘ کہا جاتا ہے۔

قبل ازیں محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ خروج نہائی کے لیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے، اگر اقامہ کی ایکسپائری میں 60 دن سے زیادہ کا وقت ہے تو فیملی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جوازات نے بتایا کہ ساٹھ دن سے مدت کم ہونے کی صورت ہر دن کے حساب سے فیملی فیس ادا کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں