The news is by your side.

Advertisement

‘ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے’

لاہور: وزیرتوانائی پنجاب اختر ملک کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے، حکومت کی بنیادی ترجیح عوام کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی کا نفاذ ملک کی تقدیر بدل دے گا، ن لیگی ٹولہ 3دہائیاں حکومت کرنے کے بعد مہنگی بجلی کا عذاب دے کرگیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے متبادل ذرائع توانائی سے بجلی پیداوار پر پابندی عائد کی، پنجاب میں پانی سے بجلی کی پیداوار کی 10سائٹس پرٹینڈر جاری ہوچکا، پانی سے بجلی پیداوار کے چھوٹے منصوبوں کی 786 سائٹس کی نشاندہی کی۔

حکومت کے لیے سستی بجلی کی پیداوار چیلنج ہے: شبلی فراز

اختر ملک نے بتایا کہ پانی کے چھوٹے منصوبوں سے 847 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اندازہ ہے۔

وزیرتوانائی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 2سال میں بڑے بحرانوں کے باوجود لیڈرشپ نے ملک کی سمت درست کردی، ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں