اشتہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اےآر وائی نیوز کی بندش کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے اےآر وائی نیوز کی بندش کا نوٹس لے لیا.

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز کی بندش پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں متعلقہ وزارتوں کو طلب کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے 25 اگست کو وزارت اطلاعات اور پیمرا حکام کو طلب کر لیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش پر توہین عدالت کی درخواست پہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو نشریات بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کریں۔

وکیل پیمرا نے حتمی فیصلے تک اے آر وائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی جانب سے آج ہی سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں