سندھ حکومت نے پانی کی بدترین قلت پر ایس او ایس ’’میڈے ‘‘ کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی بحران کی خوفناک صورتحال پر محکمہ آبپاشی نے ارسا سے ہنگامی رابطہ کیا اور بدترین قلت سے پیداشدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ سندھ کو فوری طور پر پانی نہ ملا تو حالات بدترین ہو جائیں گے۔ سندھ حکومت کی ہنگامی حالات کی کال پر ارسا نے اجلاس فوری طلب کر لیا ہے۔
وزیرآبپاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ نے 1لاکھ30ہزارکیوسک پانی ہنگامی بنیادپر مانگا ہے ارسا سے کہا ہے ہمارے حصے کے پانی سےبعدمیں کٹوتی کرکے پانی دیدیں۔
آبپاشی ماہرین کے مطابق سندھ کو فوری پانی نہ ملا تو اربوں کی زراعت تباہ ہوسکتی ہے۔ سندھ حکومت کی ایس او ایس واٹر کال کےبعد ارسا کی جانب سےجلد فیصلہ متوقع ہے۔