منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کچی آبادیوں کو جدیدخطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے،عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کو جدیدخطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کراچی کی کچی آبادیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ ،صوبائی ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں کچی آبادیوں کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے،ماضی میں غریب طبقات کو نظر انداز کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی ضرورت ہے،کچی آبادیوں کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے گورنرسندھ کی زیر نگرانی قبضہ شدہ وفاقی زمین کا حل نکالنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے باگڑی قبیلے کی کچی آبادی سے آگ لگنے سے 100 سے زائد جھونپڑیاں جل گئی تھیں،حادثے میں 250 سے زائد افراد محفوظ رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں