تازہ ترین

تیز رفتار ٹرین نے ٹرک کے پرخچے اڑا دیے، پھر ناقابل یقین واقعہ ہوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

تیز رفتار ٹرین نے سڑک پر چلتے ایک ٹریلر ٹرک سے اس انداز سے ٹکرائی کہ ٹرک کے ٹکڑے ہوگئے جس کی خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ جملہ ایسے موقع پر بولا جاتا ہے جب کوئی شخص انتہائی خطرناک واقعے یا لمحات سے گزر کر ناقابل یقین طور پر زندہ سلامت رہے۔ ایسا ہی قدرت کا کرشمہ گزشتہ دنوں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرین سڑک پر چلتے ٹریلر ٹرک سے اتنے زور سے ٹکرایا کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں اس بات کی تو وضاحت نہی کی گئی ہے کہ یہ خطرناک واقعہ کہاں پیش آیا تاہم منظر نامے سے یہ کسی یورپی یا مغربی ملک کا واقعہ لگتا ہے کیونکہ علاقے میں شدید برفباری نظر آ رہی ہے اور منظر نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

ویڈیو جو غالباً مذکورہ سڑک سے گزرنے والی کسی کار کے ڈیش کیش سے لی گئی ہے جس میں گاڑی کو برف سے ڈھکی شاہراہ پر ایک ایک FedEx ٹرک کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک اور FedEx ٹرک مخالف سمت سے آرہا ہے۔ کار کے آگے والا ٹرک آنے والے ٹرک کے پاس سے گزرتا ہے اور جیسے ہی پہلا ٹرک آگے بڑھتا ہے تو یہ خطرناک حادثہ ہوتا ہے۔

اچانک منظر نامے میں ایک ٹرین نظر آتی ہے جو اس ٹرک کو روندتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری سے گزر جاتی ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے پرخچے اڑ جاتے ہیں تاہم معجزانہ طور پر ٹرک کا ڈرائیور کیبن محفوظ رہتا ہے۔

حادثے کی وجہ بھی وہاں پڑنے والی بہت زیادہ برفباری کو بتایا جا رہا ہے اور امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غالباً ریل کی پٹری برف سے ڈھکی ہوئی تھی اور اسی وجہ سے ڈرائیوروں کو پٹری نظر نہیں آتی تھی۔

 

جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ اب تک ہزاروں لوگ اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -