ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے کروناریلیف پیکج جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے خصوصی کروناریلیف پیکج جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ پیکج گھرانوں اور اداروں کو مالی امور نمٹانے میں مدد دے گا۔ پیکج کے تحت کیپٹل کنزوریشن بفر2.50فیصد سے کم کرکے 1.50 فيصد کردی گئی۔بینک اضافی800ارب روپے قرض دے سکیں گے۔

ایس ایم ایز قرضوں کی ریگولیٹری حد12.5کروڑ سے بڑھاکر 18کروڑ کردی۔ انفرادی قرض لینے والوں کی مدت ایک سال کے لیے بڑھادی گئی، انفرادی قرضوں کے بوجھ کا تناسب50سےبڑھاکر 60فیصد کر دیا گیا۔ قرض کے بوجھ کا تناسب بڑھانے سے 23لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔ بینک اور مالیاتی ادارہ ایک سال کے لیے قرضوں کا اصل مؤخر کردیں گے۔

پیکج کے مطابق قرض مؤخر کی درخواست قرض لینے والے کو 30جون20تک جمع کرانا ہوگی۔ آئندہ سال کے دوران اصل رقم کی ادائیگی تقریباً4700ارب روپے ہوگی۔ قرضوں کے ری شیڈولنگ واسٹرکچرنگ کے ضوابط31مارچ2021تک نرم کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو خصوصی ہدایت جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام بینکس اور مالیاتی اداروں کو 50فیصد برانچز کھولیں، ملک بھر میں تمام بینکس اپنی برانچز میں ملازمین کی تعداد کم کردیں۔

’’ملک بھر میں تمام بینکس صبح10بجے سے شام4بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو بینکس صبح 10 سے1بجے تک خدمات انجام دیں گے‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں