اشتہار

’سوڈانی حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ یقینی بنائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سوڈان سے پاکستانیوں کے جلد انخلا کے معاملے پر دوست ممالک اور یواین سے رابطے میں ہیں یقین ہے سوڈانی حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ سے متعلق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہے سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے مسلسل رابطے کیلئے واٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا ہے سوڈان میں پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے محفوظ نہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سوڈان کےسفیر سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی سفارتخانے کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں درپیش صورتحال پربات چیت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں